پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں احتجاج‘اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں احتجاج‘اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا. اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کئی ہفتوں سے حکومت کی جانب سے سوالات کے جوابات موصول نہیں ہو رہے انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے سوالات کے جوابات موصول نہ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.

انہوں نے اسپیکر اسمبلی کو مخالب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے، خدارا عوام پر رحم کریںبعد ازاں اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا. احتجاج کے دوران اپوزیشن کے اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی کرتے رہے بعد ازاں اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے احتجاجاً اسپیکر ڈائس کا گھیراﺅکرلیا اور بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا.
اپوزیشن اراکین نے اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ڈیرہ جمالیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا. قبل ازیں ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ کی خراب کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال پر تحریری جواب جمع کراتے ہوئے وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع ہو گیا ہے انہوں نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صدر اولمپک ایسوسی ایشن کو عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے ہم اس معاملہ میں بے جا مداخلت نہیں چاہتے.
انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ میں 10 ایتھلیٹ 11 آفیشل شامل تھے، اسپورٹس بورڈ نے 10 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے سفر، رہائش، یونیفارم، کٹس کے اخراجات ادا کیے. فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزارت کو کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے آگاہ نہیں کیا گیا، کھلاڑیوں کی سلیکشن نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن نے کی جبکہ حکومت نے صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا.

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close