غلام سرور کی ن لیگ میں شمولیت کی افواہیں، شاہد خاقان عباسی نے حقیقت بتا دی

غلام سرور کی ن لیگ میں شمولیت کی افواہیں، شاہد خاقان عباسی نے حقیقت بتا دی

سلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے بھی کسی نے غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے پوچھا، لیکن کبھی ایسی بات نہیں ہوئی۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جب میرے والد ایم این اے تھے تو یہ ٹیکسلا سے ایم پی اے تھے۔
اس وقت سے ہمارا ان سے دوستی کا رشتہ ہے اور یہ سیاست سے الگ ہے۔کبھی بھی ہم ایک جماعت میں نہیں ہوئے اور آج بھی ایک جماعت میں نہیں ہیں۔غلام سرور نے ہمیشہ اپنے فیصلے خود کیے ، وہ کسی کے کہنے پر ادھر سے اُدھر نہیں جاتے۔ لیکن اب تک ایسی کوئی بات نہیں ہوئی،میری ان سے ملاقات ہوئے بھی تو چھ ماہ ہو گئے۔ اگر وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہیں تو اس پر جماعت فیصلہ کرے گی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close