1876
پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

شیخ رشید کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بلاول زرداری کا بڑا اعلان آگیا

شیخ رشید کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بلاول زرداری کا بڑا اعلان آگیا

لاہور ( پاپولر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس دن شیخ رشید پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے سب کو پتا چل جائے گا، پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی کھوئی ساکھ بحال کرے گی،ن لیگ کوپی ٹی آئی کے 34ارکان کی حمایت حاصل ہے تو حکومت گرا دینی چاہیے تھی،لانگ مارچ کے ذریعے حکومت گرائیں گے۔

انہوں نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کیا وہ خالی ہاتھ لوٹے، ن لیگ کہتی ان کوپی ٹی آئی کے 34ارکان کی حمایت حاصل ہے، اگر حمایت حاصل ہے تو حکومت گرا دینی چاہیے، پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی کھوئی ساکھ بحال کرے گی، پیپلزپارٹی اور عوام پیدا ہونے والے خلا کو پُر کریں گے، جس دن شیخ رشید پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے سب کو پتا چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے نکالنا چاہیے، ہم پارلیمنٹ کا گھیراؤ نہیں کریں گے بلکہ عدم اعتماد کا آپشن لیں گے ، سیاسی جماعتوں کا انتہائی اقدام بحران پیدا کرسکتا ہے، بات ان ہاؤس تبدیلی کی نہیں عمران خان کو ہٹانے کی ہے، پی ڈی ایم کا جو معاہدہ ہو اتھا اس میں آخری آپشن عدم اعتماد تھا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا مطالبہ ہوگا کہ اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہے، اگر اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہی تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر میرا 100 فیصد اعتماد ہے،جب سے لانگ مارچ کا اعلان کیا کچھ حلقے ہماری ساکھ خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلق کی خبریں میڈیا کی طرف سے آتی ہیں ہماری طرف سے نہیں آتیں،اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہماری دلچسپی کل تھی نہ آج ہے، گلگت جاتا ہوں یا جنوبی پنجاب تو کہا جاتا ہے اسٹیبلشمنٹ کا اشارہ ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط کرتی ہے۔اس سے قبل لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مخدوم احمد محمود، مرتضیٰ محمود، علی محمود اور عطا گیلانی سے ملاقات ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم احمد محمود کے درمیان لانگ مارچ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، لانگ مارچ میں عوام کی شرکت عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر رکھ دے گی، حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پیپلزپارٹی اور اس کے عوامی نمائندوں کیخلاف پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت لانگ مارچ سے گھبرائی ہوئی ہے، 27 فروری کو مہنگائی سے ستائے عوام باہر نکلیں گے، لانگ مارچ عوام کی جانب سے عمران خان حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہوگا۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.