اسلام آباد (پاپولر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت سابق وزیراعطم نوازشریف کو واپس نہیں لا سکتی ۔ انہوں نے 92 نیوز کے پروگرام 92ایٹ 8 میں میزبان سعدیہ افضال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ان کی رپورٹس،کیلبری فونٹ، قطری خط
اور ارشد ملک کی ویڈیو ٹیپ بھی جعلی ہے۔
اگر وہ جعلی نہ ہوتی تو نوازشریف کو فائدہ ہوتا لیکن انہوں نے اس کو عدالت میں پیش تک نہیں کیا۔ثاقب نثار کے حوالے سے ویڈیو بھی جعلی تھی، مجھے دکھ ہوتا ہے اتنا معتبر خاندان جعلی رپورٹس پر چل رہا ہے۔انہوں نے سب کچھ جعل سازی کے ذریعے کیا،جھوٹ بولتے ہیں، حکومت نوازشریف کو واپس نہیں لا سکتی، نوازشریف واپس آئے گا تو ڈیل کرکے آئے گا۔
قبل ازیں اعتزاز احسن نے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کہتے تھے لڑیں گے لیکن وہ ڈیل کرکے ملک سے بھاگ گئے۔ ن لیگ کی جانب سے بات چیت چل رہی ہوتی تھی، ن لیگ کی سیاست ہے کبھی خود کو کبھی ڈیل سے الگ نہیں کرتے۔ جیل میں ہوتے ہیں اور مشرف سمیت کئی طاقتوں سے بات چیت چل رہی ہوتی ہے۔سعودی حکمرانوں اور لبنان کی حراری فیملی سے بات کر رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کر کلثوبی بی بی نے مجھ سے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں لڑمرو، کلثوم نواز کے مطابق نوازشریف کہتے تھے کہ جدوجہد تیز کرو، 9 اکتوبر کی شام مجھ کو فون آنا شروع ہو گئے کہ نوازشریف جا رہے ہیں،میں نے ان سے کہا کہ نوازشریف کہیں نہیں جا رہے۔
میں اور میری ٹیم دو دن کیس کی تیاری میں لگے رہے،شریف برادران کے جانے کا فیصلہ اچانک تو نہیں ہوا ہو گا۔ویزا ٹکٹ یہ سب چیزیں پہلے سے کرنی پڑتی ہیں۔میں نوازشریف کا وکیل تھا او ان کے جانے کا مجھے ہی نہیں پتہ تھا۔منصوبے کے تحت مجھے کہا گیا کہ نوازشریف کہیں نہیں جا رہے۔اگلے دن اخبار میں تصویر چھپی کہ نوازشریف اور کلثوم بی بی جا رہے ہیں۔ اسی تصویر کے نیچے ممیری خبر بھی لگی ہوئی تھی کہ نوازشریف کہیں نہیں جا رہے۔