1955
پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی حکومت گرانے کے بعد موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو عبرت کا نشان بنانے کا اعلان کر دیا

کراچی (پاپولر نیوز ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان سے نہیں بلکہ  آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے ،  آئین کی خلاف ورزی پر اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی بنتی ہے.

کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ جب یہ حکومت چلی جائے گی ، جب عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے تو اس وقت آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسد قیصر کو نشان عبرت بنانا چاہئے تاکہ آئندہ آنے والے سپیکرز کو  آئین سے پاسداری کا علم ہو۔سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان اپنی حکومت پر عدم اعتماد  کا اظہار کر چکے ہیں ، اب اتحادیوں سمیت بھی عمران خان کے پاس 172 ارکان  کا اعتماد نہیں ، اب حکومت  اینٹی کرپشن ،ا یف آئی اے سمیت ایجنسیوں کے ذریعے  ناراض ارکان کو غائب کرانے کا ٹاسک دے چکی ہے تاکہ عدم اعتماد والے دن وہ  ووٹ نہ ڈال سکیں ۔

سعید غنی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملہ سب کے سامنے ہے جہاں لاجز کے دروازوں کی توڑ پھوڑ کر کے جے یو آئی کے  ارکان  کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد نے کوئی غیر قانونی ایکٹ نہیں کیا تھا ،  انہیں حرکات سے گھبرا کر مختلف جماعتوں کے ارکان سندھ ہاؤس میں آگئے تا کہ وہ اور ان کی فیملیز  محفوظ رہ سکیں ، اس پر کہا گیا کہ سندھ ہاؤس میں ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے ، قید کرلیا گیا، انہیں بوریاں بھر بھرکے پیسے دیے گئے ہیں ۔  ان ارکان نے میڈیا کے سامنے قرآن  پر حلف دیے کہ انہوں نے نہ  پیسے لئے اور نہ ہی انہیں آفر ملی ہے ۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  سندھ ہاؤس پر حملے نے ان ایم این ایز کے خدشات درست ثابت کر دیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ان پر حملے ہو سکتے تھے ،حکومت کسی بھی صورت میں ان ارکان کو  قابو کر کے ان پر  کیسز اور حملے کرانا چاہتی ہے ۔

این  ایم این ایز کے گھروں پر حملے ہو رہے ہیں، ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،  کل کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے غندوں نے دو ایم پی ایز کی سربراہی میں حملہ کیا ہے ۔سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں ، پہلے تقریر میں کہتے ہیں کہ  میں باپ کی طرف ہوں ، معافی مانگ کر واپس آجاؤ ، بعد میں دھمکیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں تم شادیوں میں نہیں جا پاؤ گے ، تمہارے بچے سکول نہیں جا پائیں گے ،ان کی بچیوں کے رشتے نہیں ہوں گے ، میں ایسے وزیر اعظم کو پاگل اور  جنونی نہ کہوں تو کیا کہوں؟

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.