ٹبہ سلطان بہاولپورروڈ پرٹریفک کاالمناک حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق و زخمی

ٹبہ سلطان بہاولپورروڈ پرٹریفک کاالمناک حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق و زخمی

ٹبہ سلطان پور (ویب ڈیسک) ٹبہ سلطان پور میں بہاولپور روڈ پرتیز رفتار ٹرالر نے مسافر ویگن کو کچل دیا، حادثے میں بہن بھائی جاںبحق ،خواتین اور بچوں سمیت9مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور میں بہاولپور روڈ پر چوک میتلا چک نمبر158ڈبلیو بی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نمبری جے ایل ٹی6552نے سامنے جاتی ہوئی مسافر ویگن نمبری ڈی جی اے644کو کچل دیا حادثے میں سگے بہن بھائی بہن بھائی جابحق اورخواتین اور بچوں سمیت9سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جابحق ہونے والوں کی شناخت​​​​​​​محمد سمیع اللہ اور نصر ت بی بی کے نام سے ہوئی ہے زخمی ہونے والوں میں تسلیم بی بی ، تنزیلہ بی بی ,محمد افضل ، کامران ، محمد سعید سمیت دیگر شامل ہیں جن کی نام معلوم نہ ہوسکے ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122ٹبہ سلطان پور کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور جابحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمیوں اور جابحق افراد کی لاشیں ویگن کی باڈی کاٹ کر باہر نکالی گئی واضع رہے کہ گذشتہ سے پوستہ روز بھی چوک میتلا کے قریب ملتان وہاڑی روڈ پر ٹینکرنے دو طالب علموں کو تیز رفتاری کے باعث کچل دیا تھا جو دانش اسکول ٹبہ سلطان پور میں امتحان دینے آرہے تھے ڈرائیوروں کی جانب سے تیز رفتاری جاری ہے لیکن متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close