جہانیاں:قریبی رشتہ داروں کا خاتون پر تشدد،عزت پامال کرنے کی کوشش

جہانیاں:قریبی رشتہ داروں کا خاتون پر تشدد،عزت پامال کرنے کی کوشش

جہانیاں(ویب رپورٹر) گھر میں اکیلی پا کر قریبی رشتہ داروں کا خاتون پر حملہ، عزت لوٹنے کی کوشش ناکامی پربہیمانہ تشدد ،کپڑے پھاڑ دیئے، خاوند کے پہنچنے پر اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور جیب سے 30000 نقدی نکال لی۔ تفصیل کے مطابق جلال آباد کے رہائشی محمد ہارون نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ محنت مزدوری کی غرض سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس کے رشتہ دار محمد احمد. محمد اشفاق. عمیر زبردستی میرے گھر میں داخل ہو گئے اور میری بیوی ساحرہ بی بی کے ساتھ دست درازی شروع کر دی اور عزت لوٹنے کی کوششکی جبکہ مذاحمت پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ اس دورانمیں بھی اپنے گھر پہنچ گیا اور ملزمان نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور میری جیب سے 30000 نقدی نکال لیے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے کہ اگر کوئی قانونی کارروائی کی تو تم لوگوں کو جان سے مار دیں گے محمد ہارون نے ڈی پی او خانیوال اور ڈی ایس پی جہانیاں سے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close