لاہور (پاپولر نیوز ویب ڈیسک)لاہور میں بابو صابو انٹرچینج کے قریب گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 9 بچے اور خواتین زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق بابو صابو کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پر کھانا بنایا جارہا تھا کہ سلنڈر پھٹنے سے9 بچے اور تین خواتین معمولی زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں 4 سال نازش، 9 سالہ عائشہ، 5 سالہ نازو اور 2 سالہ نازمین شامل ہے جب کہ 17 سالہ حمیدہ، 2 سالہ ملائکہ، 4 سالہ نصیب، 3سالہ سیف، 5سالہ نسیمہ، 6 سالہ قسمت، 45 سالہ اختر بی بی اور 33 سالہ بتاشہ بی بی بھی زخمی ہوگئی۔
اسپتال حکام نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔