showbaz
پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1997 سے آج تک ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی اور پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں۔ اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ ایف آئی اے پراسکیوٹرنے سلیمان شہباز سمیت تین ملزمان کے ورانٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سلیمان شہباز ماڈل ٹاؤن میں نہیں ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز کے وارنٹ کیسے بنائے گئے ہیں ، اس کا نام درج ہے لیکن ولدیت درج نہیں ،رپورٹ میں قانونی پوائنٹس کو نظر انداز کیا گیا۔

ملزمان کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ سیاسی انتقام کی بڑی مثال ہے ، ایف آئی آر کاٹنے میں جلدی کی گئی، جب مقدمے کا چالان جمع کرایا گیا تو اس میں کئی خامیاں تھیں۔ عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کی عملدرآمد رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق ملزمان تو متعقلہ ایڈریس پر موجود ہی نہیں ہیں، کیوں ناں انوسٹی گیشن آفیسر کو شو کاز جاری کر دیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف دوران سماعت روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ بطور وزیراعلی ساڑھے بارہ سال پنجاب کی خدمت کی، 1997 سے آج تک ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی اور پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، بیرون ملک آنے جانے اور ہوٹل کے اخراجات بھی اپنی جیب سے کیے اور سرکاری خزانے سے سات آٹھ کروڑ روپے نہیں لیے، اگر میں اتنی کرپشن کروں تو میں کوئی مجنون ہی ہوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے چینی بیرون برآمد کرنے کی اجازت دی مگر اس پر کوئی سبسڈی نہیں دی ، اس فیصلے سے میرے خاندان کو دو ارب کا نقصان پہنچا، ایک صوبے نے سبسڈی دی جس سے میرے خاندان کو آٹھ کروڑ کا نقصان ہوا ، دوسری آنے والی حکومت نے ڈیوٹی ختم کر دی ، میرا خاندان کو اربوں کا نقصان پہنچا تو کیا میں کروڑوں کی کرپشن کروں گا۔

نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے

سماعت کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، دل پر پتھر رکھ کر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔ یوم تکبیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس وقت بھی عالمی قوتوں کو دھمکیاں نہیں دیں اور بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ لہجے میں بات نہیں کی، نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی اور واضح کیا کہ ملکی مفاد میرے لئے سب سے پہلے ہے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.