maryam-nawaz-talk
پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

گجرات(پاپولر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی اورپارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ
ان کے والد کی وطن واپسی کے بغیر عام انتخابات نہیں ہوسکتے‘انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ویڈیو سامنے لاؤ پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا، وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکورٹی دے گاتاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ نوازشریف کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں جس کی بنیاد پر وہ عمران خان کو شہبازشریف سے زیادہ سیکورٹی دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو گھر والا ہوگا انہوں نے شرکائے جلسہ کی تعداد کے حوالے سے کہا کہ گجرات کے جلسے نے تمام جلسوں کاریکارڈ توڑدیا، تاریخی جلسے پرگجرات کے لوگوں کا شکریہ، عمران خان حکومت جانے پردن رات ماتم کررہے ہیں، میرابس چلے توعمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شرسے لوگوں کوبچاؤں گی، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے.

مریم نواز نے کہا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے تونہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفرہے اس لیے جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہو، جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ اول تویہ کہ ویڈیوجھوٹ ہے لیکن اگر ہے تو سامنے لاؤ، حادثے کا انتظارمت کریں، آپ ویڈیوسامنے لائیں پھرنوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سیکورٹی دے گا ۔ انہوں نے عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا تھا؟

نواز شریف کے ایک رات میں پلیٹ لیٹس اچانک کیسے گر گئے؟ نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، آپ توگھرکا کھانا کھاتے ہیں نوازشریف کوٹ لکھپت جیل کا کھانا کھاتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ جو خود ایسی حرکتیں کرتا ہے وہ سب کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے، عمران خان کہاں تم کم ظرف و جھوٹے اور کہاں نواز شریف؟ میں اس کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں، یہ ڈالر اوپر جانے کا ذکر کرتا ہے، مبارک ہو عمران کی یاد داشت واپس آگئی ہے آج مہنگائی کرنے والا کہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کیسے ہو گئی؟کیا سوال 4 سال کے حکمران سے ہو گا یا4 ہفتے کی حکومت سے؟

عمران خان جاتے جاتے پاکستان کی معیشت کو وینٹی لیٹرپرڈال کرگیا، عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبرزبلاک کردیئے ہیں لیکن تمہاری چیخیں بتا رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبربلاک کردیا ہے جب تم فون کرتے ہو توآواز آتی ہے آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے جب تم عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر عمران تم جس نمبرپرفون کرتے ہو اب وہ نمبربدل گیا ہے۔

نون لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ الیکشن میں جانے کا شوق تھا تو اتحادیوں کی منتیں کرنے کی بجائے الیکشن کا اعلان کرتے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے کہتے کہ الیکشن میں جا رہا ہوں، عمران خان تمہارا کھیل ہمیشہ کیلئے ختم شد، اب تم کچھ نہیں کرو گے صرف نواز شریف کے منہ کی طرف دیکھو گے، نواز شریف الیکشن سے نہیں ڈرتا، ڈسکہ کا الیکشن یاد ہو گا، عمران خان کی دھاندلی کے باوجود 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن نون لیگ جیتی تھی، اس کو نواز شریف کو ہرانے کیلئے ڈبے چوری کروانے پڑتے تھے، عملہ اٹھوانا پڑتا تھا۔

نواز شریف نے اس کو موقع دیا کہ عمران خان خود کو ایکسپوز کر دے، اب الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا، نوازشریف نے عمران خان کو پھرکنٹینر پر پہنچا دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے4 سال میں عوام غریب ،فرح خان اوران کی کابینہ کے ارکان امیر ہو گئے،عمران خان تم جہاں بھی ہو تمہاری سیاست کا محور بھی ہمیشہ نواز شریف ہوتا ہے، کہتا ہے ان لوگوں کے آنے سے بہتر تھا ایٹم بم گرا دیتے، پاکستان سلامت رہے گا تا قیامت رہے گا، پاکستان کی سلامتی پرعمران خان جیسے ہزاروں جوکر قربان کرسکتے ہیں.

واضح رہے کہ جس مراسلے کو مریم نوازنے جلسے میں جعلی قراردیا ہے اس کی تصدیق قومی سلامی کونسل دو اجلاسوں اور ان کے چچا وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں اس غیرملکی مراسلے کی تصدیق کی ہے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.