علی ظفر کے ساتھ ’پشتو‘ گانے میں کونسی گلوکارہ ہونگی؟ جانیں

علی ظفر کے ساتھ ’پشتو‘ گانے میں کونسی گلوکارہ ہونگی؟ جانیں

لاہور(ویب ڈیسک)گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دُنیا میں بھی شہرت پانے والے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے نئے پشتو گانے کے حوالے سے مداحوں سے اہم سوال کرلیا۔ علی ظفر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے پشتو گانے کی ایک اور جھلک شیئر کی جس میں گلوکار کے ساتھ ایک خاتون گلوکارہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر کا چہرہ واضح طور پر نظر آرہا ہے جبکہ خاتون گلوکارہ کو چہرہ واضح نظر نہیں آرہا ہے۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جو بھی مجھے میرے نئے گانے کا نام اور میرے ساتھ گانے میں خاتون گلوکارہ کا نام بتائے گا، میں اُس کا خصوصی طور پر اپنے ٹوئٹ میں مینشن کروں گا۔ گلوکار کی جانب سے سوال پوچھنے پر صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ، اس گانے میں پشتو گلوکارہ گُل پانڑہ جلوہ گر ہوں گیدوسری جانب ابھی تک علی ظفر کی جانب سے خاتون گلوکارہ اور گانے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close