پاپولر نیوز (ویب ڈیسک) پاکستانی دلہن نیہا کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ نیہا کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی وجہ اس کے اپنی شادی کے لیے منتخب کیے ملبوسات ہیں۔
مشہور فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر سارہ ادریس نے دلہن کی تصاویر شیئر کیں جنہوں نے اس شادی کی تقریبات کی کوریج کی ہے۔ سب سے پہلی تصویر دلہن کی مایوں کی تقریب کی جس کے لیے بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کے ڈیزائن کیے ہوئے پیلے رنگ کی چولی اور لہنگے کا انتخاب کیا گیا۔ شادی پر بھارتی ڈیزائنرز کے جوڑے پہننے والی پاکستانی دلہن کی انٹرنیٹ پر دھوم شادی کی ایک اور تقریب سے لی گئی تصویر مین دلہن کو ڈیزائنرابینو مشرا کا جوڑا پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شادی پر بھارتی ڈیزائنرز کے جوڑے پہننے والی پاکستانی دلہن کی انٹرنیٹ پر دھوم دلہن اپنی مہندی کی تقریب میں بھی سبیاساچی کا ڈیزائن کیا ہوا سرخ اور سبز رنگ کا لہنگا چولی پہنے ہوئے نظر آئی۔ شادی پر بھارتی ڈیزائنرز کے جوڑے پہننے والی پاکستانی دلہن کی انٹرنیٹ پر دھوم جبکہ اپنی بارات والے دن کے لیے بھارتی ڈیزائنر ترون تہلیانی کا انتخاب کیا۔ شادی پر بھارتی ڈیزائنرز کے جوڑے پہننے والی پاکستانی دلہن کی انٹرنیٹ پر دھوم شادی کی آخری تقریب ولیمے کے لیے نیہا نے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔