rttyuy6
close
پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد دنیا کو خیرباد کہہ گئیں

اپنی تحاریر 03405074297 پر وٹس ایپ کریں پاپولر نیوز جہاں خبر وہاں پاپولر

بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد دنیا کو خیرباد کہہ گئیں

گلوکارہ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری گہرے سوگ میں ہے، پاکستان و بھارت سمیت متعدد فنکار اور دیگر شعبہ جات سے منسلک افراد سروں کی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی لتا منگیشکر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ ‘لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، لتا جی نے عشروں تک سُر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا’۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ ‘جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے’۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھی گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ لتا منگیشکرکے انتقال سے فن موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا،لتا منگیشکر کا گلوکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا۔

اداکار اکشے کمار نے لتا کی موت پر ان کے گیت کے بول تحریر کیے ‘میری آواز ہی میری پہچان ہے گر یاد رہے تو’، ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ ‘ہم لتا جی کی سُریلی آواز کو کیسے بھول سکتے ہیں، لتا جی کی موت کی خبر پر بہت زیادہ افسوس ہوا، میں اُن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں’۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لتا منگیشکر کی موت پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ ’میں بہت دُکھی ہوں کیونکہ ہماری لتا دی دی ہمیں چھوڑ کر جا چکی ہیں، وہ ہماری قوم میں ایک خلا چھوڑ گئی ہیں جسے پُر نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  ’آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی سُریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی بے مثال صلاحیت تھی۔‘

اداکارہ انوشکا شرما نے بھی گلوکارہ کی پرانی تصویر شیئر کی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آج بھارت کے لیے افسردہ ترین دن ہے کیونکہ ملک کی بلبل دنیا چھوڑ گئی ہیں، لتا جی کی آواز نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ہے، وہ اپنی گلوکاری کے سبب ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی’۔

میوزک کمپوزر اور گلوکار اے آر رحمان نے لتا منگیشکر کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ ایک ایسا خلا ہے جو تاحیات ہم سب کے ساتھ رہے گا، لتا جی کی جگہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا۔

اداکارہ ہیما مالینی نے کہا وہ خوش نصیب ہیں، انہوں نے لتا منگیشکر کے گائے ہٹ گانوں پر پرفارم کیا۔

معروف اداکارہ انیل کپور نے کہا کہ ‘لتا جی کی موت کی خبر سُن کر دل ٹوٹ گیا ہے، وہ ہمارے دلوں میں ایک ایسی جگہ رکھتی ہیں جو کبھی کوئی اور نہیں لے سکتا،لتا جی نے اپنی موسیقی کے ذریعے ہماری زندگیوں پر کتنا گہرا اثر ڈالا ہے’۔

بشریٰ انصاری نے بھی لتا منگیشر کے اعزاز میں انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور ان کے گانے ‘یہ دل تم بن لگتا نہیں ہم کیا کریں’ کے بول لکھے۔ ساتھ ہی بشریٰ انصاری نے کہا کہ ‘آپ سے ملنے کی خواہش ہی رہ گئی لتا جی’۔

بھارت کے لیجنڈ اداکار دھرمنیدر نے اپنی اور لتا منگیشکر کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘پوری دنیا افسردہ ہے، یقین نہیں آرہا کہ آپ ہمیں ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ کر چلی گئی ہیں’۔

واضح رہے کہ 1929 میں پیدا ہونے والی 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ تادم مرگ زیر علاج رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکرکے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ کئی ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ 

لتا منگیشکرکےانتقال پر بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور لتا منگیشکرکی یاد میں بھارتی پرچم بھی دو دن تک سرنگوں رہے گا۔ 

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی قرار، قومی اسمبلی بحال

ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی قرار، قومی اسمبلی بحال

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کیلئےچند گھنٹوں قبل ہی بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کیلئےچند گھنٹوں قبل ہی بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

وزارتِ قانون سنبھالتے ہی وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دبنگ ایکشن ۔۔بڑوں بڑوں کی چھٹی کرا دی

وزارتِ قانون سنبھالتے ہی وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دبنگ ایکشن ۔۔بڑوں بڑوں کی چھٹی کرا دی

پچھلے 2 سال میں وزیر اعظم پر شدید دباؤ تھا کہ۔۔۔سینئر صحافی حامد میر کا اعتراف

پچھلے 2 سال میں وزیر اعظم پر شدید دباؤ تھا کہ۔۔۔سینئر صحافی حامد میر کا اعتراف

قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پیش ھونے کے بعد ۔۔اجلاس فوری ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پیش ھونے کے بعد ۔۔اجلاس فوری ملتوی

نواز شریف کا وطن واپسی کا اعلان، بس ایک کام کا انتظار اور پھر اگلی فلائٹ پرپاکستان ، عدم اعتماد میں نمبرز پورے

نواز شریف کا وطن واپسی کا اعلان، بس ایک کام کا انتظار اور پھر اگلی فلائٹ پرپاکستان ، عدم اعتماد میں نمبرز پورے

” عمران خان کو 3دنوں میں ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ ۔۔“سلیم صافی نے پھر حکومت کو پریشان کر دیا

” عمران خان کو 3دنوں میں ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ ۔۔“سلیم صافی نے پھر حکومت کو پریشان کر دیا

علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کروانے میں کس گلوکار نے کردار ادا کیا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کروانے میں کس گلوکار نے کردار ادا کیا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

چوہدری نثار کی بنی گالہ آمد کی خبروں پر مریم نواز نے کیا ردِ عمل دیا؟ بڑی خبر آگئی

چوہدری نثار کی بنی گالہ آمد کی خبروں پر مریم نواز نے کیا ردِ عمل دیا؟ بڑی خبر آگئی

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

close
No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.