سیالکوٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس ریٹرن کے لیےمہم تیز کردی

سیالکوٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس ریٹرن کے لیےمہم تیز کردی

ٹیکس فائلرز 30ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائےگی ۔تاریخ کی توسیع ہرگز نہیں کی جائے گی  ۔ شیخ سلیم الہی ڈپٹی کمشنر  ان لینڈ ریونیوفوکل پرسن ٹیکس ہاؤس سیالکوٹ

سیالکوٹ(شہباز باجوہ) سیالکوٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس ریٹرن کے لیےمہم تیز کردی ۔ شیخ سلیم الہی ڈپٹی کمشنر  ان لینڈ ریونیوفوکل پرسن ٹیکس ہاؤس سیالکوٹ  نے ٹیکس فائلرز کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا   ہے کہ ٹیکس جمع کروانا قومی فریضہ ہے تاجر برادری ،سرکاری ملازمین اوردیگر کاروباری شخصیات 30ستمبرتک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں۔  چیف کمشنر سعدیہ صدف گیلانی کی ہدائت پرٹیکس ریٹرن  کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو چیمبرآف کامرس ودیگر بزنس کمیونٹی سے میٹنگز کر رہی ہیں۔ ٹیکس ہاؤس سیالکوٹ دوزون پر مشتمل ہے سیالکوٹ زون میں ضلع نارووال اور ضلع سیالکوٹ شامل ہیں جبکہ گجرات زون میں ضلع گجرات شامل ہے ۔ٹیکس ہاؤس سیالکوٹ  میں 6سہولت کونٹرزبنائے گئے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close