انکم ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ھے اس بار تاریخ میں توسیع نہیں ھو گی، چوہدری سعید احمد بھلی سپیشل میڈیا کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب

انکم ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ھے اس بار تاریخ میں توسیع نہیں ھو گی، چوہدری سعید احمد بھلی سپیشل میڈیا کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب

سیالکوٹ(شہبازباجوہ) چوہدری سعید احمد بھلی سپیشل میڈیا کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب نے پاپولر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس گوشواروں کی ریٹرن فائل جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ھے اس بار تاریخ میں توسیع نہیں ھو گی بصورت دیگرقانونی کاروائی ھو گی۔

سیالکوٹ کی معززشخصیات چوہدری محمد اسلام چیئرمین اسلام گروپ اور چوہدری سعید احمد بھلی سپیشل میڈیا کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب،شمشاد احمد باجوہ ایڈووکیٹ ممبرپنجاب بار کونسل نے پاپولر نیوزسے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ انکم ٹیکس جمع کروانا ہمارا قومی فریضہ ھے ۔شہری بروقت ٹیکس ریٹرن فائل جمع کروائیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پرگامزن رھے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close