ٹیکس ہاوس سیالکوٹ کے کانفرنس ہال میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کمشنرانلینڈ ریونیوسیالکوٹ زون  احمد کمال نے کی

ٹیکس ہاوس سیالکوٹ کے کانفرنس ہال میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کمشنرانلینڈ ریونیوسیالکوٹ زون احمد کمال نے کی

سیالکوٹ(محمدشہبازباجوہ)سیمنار میں نارووال ، ڈسکہ اور سیالکوٹ سے سویٹس اینڈ بیکرز کے نمائندگان عمر ریاض، میاں محمد شکیل، محمد طارق،محمد شاہد انور،محسن،خضرعباس،نوید احمد، محمد شمس کے علاوہ دیگر ٹیکس ریٹیلر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کمشنر سیالکوٹ زون احمد کمال نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے بروقت ٹیکس کی ادائیگی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔آر ٹی 1کے ریٹیلر اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں ۔ادارہ آپ کے تمام مسائل کا فوری ازالہ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی 1کے ریٹیلر دوسرے محکمہ جات واپڈہ، سوئی گیس ودیگر کے بلوں سے درخواست دے کر اضافی ٹیکس معاف کروا سکتے ہیں ۔اپنا ٹیکس نمبر دےیں گے تو آپکے اضافی ٹیکس فوری ختم کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی سیمنار کرواتے رہیں گے تاکہ ٹریڈ باڈیز کو ٹیکسز کے متعلق آگاہی ہوتی رہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close