انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔  انکم ٹیکس گزاربروقت ٹیکس اداکرکےقومی فریضہ اداکریں؛ کمشنران لینڈریونیوسیالکوٹ زون احمدکمال

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ انکم ٹیکس گزاربروقت ٹیکس اداکرکےقومی فریضہ اداکریں؛ کمشنران لینڈریونیوسیالکوٹ زون احمدکمال

سیالکوٹ(محمدشہبازباجوہ) انکم ٹیکس گزار ٹیکس ہاوس میں بروقت ٹیکس ادا کر کے قومی فریضہ ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ان لینڈ ریونیوسیالکوٹ زون احمد کمال نے تاجر برادری سے میٹنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جوپراپرٹی 500مربع گز سے زیادہ ہو یا فلیٹ 250مربع فٹ  اور ایف بی آر کے ریٹنگ ایریا  پر واقعہ ہو ان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ چیمبرآف کامرس یاٹریڈ باڈی ، انجمن تاجراں یامارکیٹ کمیٹی اور پروفیشنل باڈی کے ساتھ رجسٹرڈ افراد بھی رجسٹریشن کروائیں۔جن افراد کی سالانہ آمدنی 4لاکھ روپے سے یابجلی کابل کمرشل یا انڈسٹریل  500000لاکھ سے زائد آتا ہو ان پر ٹیکس لاگو ہے۔  انہوں نے کہا کہ جس ملک کے شہری بروقت ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ ملک کی تعمیروترقی میں بھرپور کردار اداکرتے ہیں ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close