ڈی پی او سیالکوٹ کا تھانہ ہیڈمرالہ کا اچانک دورہ، عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تھانے کی بلڈنگ، ریکارڈ، حوالات،مالخانہ و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ

ڈی پی او سیالکوٹ کا تھانہ ہیڈمرالہ کا اچانک دورہ، عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تھانے کی بلڈنگ، ریکارڈ، حوالات،مالخانہ و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ

سیالکوٹ(محمدشہبازباجوہ)

ڈی پی او سیالکوٹ کا تھانہ ہیڈمرالہ کا اچانک دورہ، عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تھانے کی بلڈنگ، ریکارڈ، حوالات،مالخانہ و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ، تھانہ میں اچھی صفائی پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کلاس فور کے ملازم کو نقد انعام سے نوازا۔

نمائندہ پاپولر نیوز محمد شہباز باجوہ کی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی کا تھانہ ہیڈ مرالہ کا اچانک دورہ،دورے کے دوران تھانوں کی بلڈنگ، ریکارڈ، حوالات،مالخانہ و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ، اور تھانہ میں آئی ایک سائلہ سے حالات دریافت کیے اور موقع پر اس کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے اور تھانہ میں اچھی صفائی رکھنے پر کلاس فور کے ملازم سلیم مسیح کو نقد انعام سے بھی نوازا۔
ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ ہیڈ مرالہ کے وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت جاری کیں کہ تھانوں میں عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائے گئے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close