ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا اشیاء خوردنوش کی تھوک و پرچون کی دکانوں اور گوداموں کاسرپرائز وزٹ، گراں فروشی اور ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا اشیاء خوردنوش کی تھوک و پرچون کی دکانوں اور گوداموں کاسرپرائز وزٹ، گراں فروشی اور ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ(محمد شہباز باجوہ) ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا اشیاء خوردنوش کی تھوک و پرچون کی دکانوں اور گوداموں کاسرپرائز دورہ ۔اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ سرکاری ریٹ کے علاوہ دکانوں پر کسی بھی برانڈ کی دالیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی. روزانہ14 ہزار آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں سپلائی کئے جارہے ہیں۔ آٹا کی دستیابی اور مقررہ نرخوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ گراں فروشی پر اسپیشل پرائس مجسڑیٹس دکانوں کو سر بمہر کریں۔ پرچون کے ساتھ تھوک ریٹس کی قیمتیں بھی مقرر کی جائیں گی۔ ناجائز منافع خوروں سے رورعایت نہیں برتی جائے گی۔اسپیشل پرائس مجسٹریٹس قیمتوں کا جائزہ لیں اور عملدرآمد کروائیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close