انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کی گراؤنڈپر منعقدہ پہلے عدیل انور میموریل ہاکی سیریز کے دو سیمی فائنل میچز کھیلے گئے

انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کی گراؤنڈپر منعقدہ پہلے عدیل انور میموریل ہاکی سیریز کے دو سیمی فائنل میچز کھیلے گئے

گوجرہ(رانا محمد یاسین) انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کی گراؤنڈپ ر منعقدہ پہلے عدیل انور میموریل ہاکی سیریز کے دو سیمی فائنل میچز میں پہلا سن شائن ہاکی کلب اورجاوید ہاکی کلب جبکہ دوسراسیمی فائنل طاہر زمان اولمپین ہاکی اکیڈمی اوردی نائنرز ہاکی کلب گوجرانوالہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے جس میں سن شائن اور طاہر زمان اولمپین ہاکی اکیڈمی کی ٹیموں نے برتری حاصل کر کے فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

میچیز کے مہمانان خصوصی معروف تاجرمیاں ظہیراحمد اور طاہر محمود بھٹہ الحرمین سی این جی والے تھے ۔ اس موقع پرخاور جاوید انٹر نیشنل،مقصوداحمدانٹر نیشنل،باباحسن انٹر نیشنل،سلیم خالد انٹرنیشنل،اصغرکوہلواورشیخ محمد اقبال سمیت دیگر نیشنل و انٹر نیشنل اور اولمپینز سمیت شائقین ہاکی کی کثیر تعدادموجود تھی۔ آج 2 اکتوبر کوفائنل میچ سن شائن ہاکی کلب اور طاہر زمان اولمپین ہاکی اکیڈمی کی ٹیموں میں کھیلا جائیگا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close