فن لینڈ کرکٹ ٹیم کی 8 سلپ فیلڈرز کے ساتھ بائولنگ ، ویڈیو وائرل

فن لینڈ کرکٹ ٹیم کی 8 سلپ فیلڈرز کے ساتھ بائولنگ ، ویڈیو وائرل

ہیلنسکی (ویب ڈیسک) فن لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے انگلش بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کیلئے ایسی عجیب و غریب حکمت عملی ترتیب دی جسے کرکٹ شائقین دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے مقابلہ کے لیے فن لینڈ کی ٹیم نے تین کھلاڑیوں کو چھوڑ کر باقی سب پلیئرز کو سلپ پر کھڑا کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی چیمپئن شپ کرکٹ کے افتتاحی میچ میں فن لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز میں فن لینڈ کے بالر نے انوکھے انداز سے فیلڈر کھڑے کیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر کے ساتھ سلپ پر مزید 8 کھلاڑی بھی موجود ہیں اور صرف 2 فیلڈر باقی میدان میں کھڑے ہیں۔

اس حکمت عملی کو دیکھ کر کمنٹٹرز بھی حیران رہ گئے، ان کا کہنا تھا کہ میں یقین نہیں کر سکتا تھا کہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ میچ کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ایسی حکمت عملی یقیناً سب کیلئے حیران کن تھی کیونکہ کرکٹ کے میدان میں ایسا منظر آج سے پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ فن لینڈ کے بالر کی یہ حکمت عملی تقریبا کارآمد ثابت ہوئی اور پہلی بال پر ہی گیند انگلش اوپنر کے بلے کے قریب سے گزرتے ہوئے وکٹ کیپر کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔

بعد ازاں انگلینڈ نے یہ میچ 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 113 رنز بنا کر 14 رنز سے جیت لیا، جس میں فاتح ٹیم کے کپتان ڈین لنکن نے 26 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close