تھانہ بٹل کی حدود میں آتشزدگی ،30 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر

پشاور: گزشتہ رات تھانہ بٹل کی حدود میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا جس میں30 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ، تھانہ بٹل کے ایس ایچ او نے آگ بجھانے میں خود حصہ لیا، ایس ایچ او تھانہ بٹل نے کہا کہ پولیس کی یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرے ہم اسی کے لیے تمغہ لیتے ہیں، ہم بلا وجہ اپنی جان پر کھیل کر یہ کام کرتے ہیں، کے پی کے پولیس پوری دنیا میں مشہور ہے کہ یہ بلا تحقیر کام میں چلے جاتے ہیں اور اپنے کام کو بہترین طریقے سے کرتے ہیں، ہمارے ایس او کی بھی یہ ہدایت ہے کہ پولیس کی عزت ہو،پولیس اچھا کام کرے گی تو پولیس کی عزت بڑھتی جائیگی،یہ جو دکانیں جلی ہم وہاں ٹھیک وقت پر پہنچے اور ہم نے لوگوں کا سامان باہر نکالا اور کافی حد تک بچایا بھی ہے۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کو اس کام کے دوران پیچھے سے کوئی چیز آکر لگی تو آپ کوکیا ہوا، جس پر ایس ایچ او تھانہ بٹل کا کہنا تھاکہ اگر کسی آدمی کا مال بچاتے ہوئے ہماری جان بھی چلی جائے تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے