پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

لاہورچیمبر کےاکیس کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اپنی تحاریر 03405074297 پر وٹس ایپ کریں پاپولر نیوز جہاں خبر وہاں پاپولر

لاہورچیمبر کےاکیس کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اکیس کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مختلف مصنوعات پر ممبران کے لیے رعایت کا حصول ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ نائب صدر طاہر منظور چودھری نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈسکاﺅنٹ کارڈ کے کنوینر محمد ندیم قریشی و ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ جن کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ان میں العزیز فرنیچر ، الخان ریسٹورنٹ ، النصر لیب ، کیک اینڈ بیکس ، شیلے کیٹرنگ ، چغتائی لیب ، ایفل انڈسٹریز لمیٹڈ (روڈ پرنس بائیک) ، ایکسل لیب ، فاطمہ انجینئرنگ ، افق مولیکیول لیب ، کے کے ٹی سپائن سنٹر ، پاک ایمز ٹریول اینڈ ٹورز ، پوئٹ ریسٹورنٹ ، سیون اسکائی امیگریشن ، سرجیمیڈ لیب ، سید بھائی فرنیچر ، ٹیسٹ زون ڈائیگناسٹک سنٹر ، ٹی پی ایل ٹریکر پاکستان، المدینہ الیکٹرانکس اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریزشامل ہیں۔ لاہور چیمبر کے ممبران کو ممبرشپ کارڈز پیش کرنے پر رعایت دی جائے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا پہلا چیمبر ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے ایسی سہولت متعارف کروائی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دوسو سے زائد کمپنیوں کے ساتھ ایسے ایم او یوز کرکے اپنے ممبران کے لیے سہولیات حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹنر کمپنیوں کی لاہور چیمبر نیوز اور ایف ایم 98.6ریڈیو کے ذریعے فری مارکیٹنگ کی جائے گی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ لاہور چیمبر میں نادرا ، پاسپورٹ ، پولیس ، واسا ، پیسی ، پی آئی ای ڈی ایم سی ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، لیسکو ، ایف بی آر ، سمیڈا ، پی آئی اے ، وی بوک ، ایل ڈی اے ، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک ، پنجاب بینک اور کوڈ ویکسینیشن کے سہولت مراکز کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے ممبروں کے لئے بے مثال خدمات فراہم کررہے ہیں۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈسکاﺅنٹ کارڈ کے کنوینر محمد ندیم قریشی نے مفاہمتی یادداشتیں کرنے پر کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید کمپنیوں سے معاہدے کیے جائیں گے۔ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین محمد نعیم حنیف،مردان علی زیدی اور ودود علوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

close
No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.