سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایک معمر شخص کو تھپڑ دے مارا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید لال حویلی کے باہر خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران نعرے لگاتے ہوئے معمر شخص کے سر پر تھپڑ دے مارا۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید لال حویلی کے قریب کارکنوں اور اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے جب کہ اس دوران کارکنوں کی نعرے بازی بھی جاری تھی۔ خطاب کے دوران ایک کارکن نے نعرہ لگایا تو شیخ رشید نے اسے چپ رہنے کا کہا اور دوبارہ نعرہ لگانے پر اس کے سر پر تھپڑ جڑ دیا۔#LongMarch #VOAUrdu pic.twitter.com/H9xEzXxxNO
— VOA Urdu (@voaurdu) May 25, 2022
امریکی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ ویڈیو میں شیخ رشید کو کارکنان میں سے ایک شخص کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔